نوازشریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا: محمود اختر گورائیہ
فیروزوالا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کوٹ عبدالمالک کے کارکنوں نے چیف آرگنائزر چودھری محمود اختر گورائیہ‘ بلدیہ چیئرمین مہر الیاس سیال‘ وائس چیئرمین ملک ضیاءاللہ‘ کونسلر مون خان‘ باﺅ رحمت علی کونسلر اور دیگر کارکنوں کی قیادت میں میاں نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے بلدیہ کوٹ عبدالمالک سے ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر محمود اختر گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو عوام کے دلوںسے کوئی نہیں نکال سکتا۔