پانامہ کیس فیصلہ: سنی تحریک کا یوم تشکر منانے کا فیصلہ
لاہور( سپیشل رپورٹر) سنی تحریک کی اپیل پرکرپٹ وزیراعظم سے نجات کی خوشی آج ”یوم تشکر “منایاجائے گا اور ملک بھر میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے، پانامہ کیس کاعدالتی فیصلہ آئین کی بالادستی اور قانون کی جیت ہے، آج پاکستان کی عدالتی تاریخ کے سنہری دور کا آغاز ہوا ہے، پوری قوم سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے ان خیالات کااظہارسنی تحریک کے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان،سردار محمدطاہرڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری نے کیا۔ انہوں نے کہا غازی ممتازقادری شہیدکیس کے عدالتی فیصلے پرہمارے شدیدتحفظات تھے، بلاشبہ مذکورہ فیصلہ آئین اور شریعت کی روح کے منافی تھا۔