پانامہ کیس کا فیصلہ خوش آئند‘ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ خوش آئند اور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ یہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف سراج الحق کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جے آئی ٹی ممبران اور سپریم کورٹ کے معزز ججز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ملک اور قوم کے مفاد اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کسی دباﺅ کی پروا نہ کرتے ہوئے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو نبھایا۔