مجلس ختم نبوت کی علماءکرام کو ہربنس پورہ میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
لاہور (خصوصی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی‘ قاری جمیل الرحمن اختر‘ مولانا قاری علیم الدین شاکر‘ پیر رضوان نفیس‘ قاری ظہور الحق‘ مولانا خالد محمود‘ مولانا عبدالنعیم‘ مولانا سعید وقار سمیت علماءکے وفد نے تحصیل شالامار کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ مختلف علمائے کرام و دینی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور ان کو ختم نبوت کانفرنس ہربنس پورہ کی دعوت دی۔ علماءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔