طارق فضل چوہدری ایم این اے سے اپیل
مکرمی!’’ طارق فضل چوہدری ایم این اے اوربہارہ کہو انتظامیہ سے اپیل ہے کہ یہاں غوثیہ محلہ مرکز صحت برائے نام ہے دو سال سے مریض آتے ہیں، پرچی دی جاتی ہے ، دواء باہر سے خریدنا پڑتی ہے ۔ تمام گلیوں میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے مگر انتظامیہ خاموش تماشا ئی بنی ہے۔پیدل چلنے کاراستہ دکاندار اور ورکشاپ والوں نے بند کر رکھا ہے ، بھتہ خوروں نے ریڑھی والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اٹھال چوک پل بھی لگاہے پر بھی ٹریفک دو دو گھنٹے بند رہتی ہے۔ میڈیکل سٹوروں کی ہڑتال کی جائے اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔فوڈ انسپکٹر اگر یہاں دوکانداروں ، ہوٹلوں کی چکنگ کر لیں تو کیا مضائقہ ہے۔ کیونکہ یہاں مختلف بھا دو چلتے ہیں۔ایک سے پوچھو 20 ،اور دوسرا 40 بتاتا ہے۔کچھ انصاف کی ضرورت ہے یہاں کے چیئر مین دیانتدار آدمی ہیں مگر فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے بے بس ہیں جبکہ محلہ نین سکھ کالونی جوں کے توں پڑی ہے۔(حاجی گل خطاب عباسی غوثیہ محلہ گلی نمبر 4 اسلام آباد)