نوازشریف کی قیادت میں پارٹی مزید مستحکم ہوگی: چودھری محمد حسین
مانگا منڈی (نامہ نگار) انڈسٹری کا مرس اینڈ انویسٹمنٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چئیرمین چوہدری محمد حسین گجر نے اپنی رہائش موضع کماس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیا لیکن عوام نے ان کو اپنے دلوں سے نہیں نکالا وہ کڑوروں عوام کے دلوں میں بس رہے ہیں کوئی طاقت عوام کے دلوں میں موجود ان کی محبت کو نہیں نکال سکتی مسلم لیگ (ن) ان کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ مظبوط مستحکم اور متحد ہے ان کے دور اقتدار کے ملکی ترقی کے منصوبہ جات جاری رہیں گے۔