نواز حکومت نے اسلام پسندوں کو قید، دشمنوں کو خوش کیا: علامہ خادم رضوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحرےک لبےک ےار سول اللہ ﷺ پاکستان کے مرکزی امےر علامہ خادم حسےن رضوی سرپرست اعلیٰ پےر محمد افضل قادری و دےگر نے کہا ہے نواز حکومت پر اللہ تعالیٰ کا جو قہر و عذاب شروع ہو ا ہے اُس کی اصل وجہ اُن لوگوں کی اےسے پاکستان مےں جس کی بنےاد ہی اسلام ہے اسلام اور ناموس رسالت کے ساتھ کھلی غداری کر کے اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول کے دشمنوں کو خوش کرنا ہے انہوں نے کہا نواز حکومت نے ممتاز حسےن قادری کو شہےد کےا قرآن و سنت سے کھلی بغاوت کی اور نواز حکومت نے مسجد کی آواز بند کر دی چاروں اطراف مےں لاﺅڈ سپےکر مےں اذان پڑھنے پر اور لاﺅڈ سپےکر کے ضروری استعمال کرنے پر بھی صرف پنجاب مےں تقرےباً25ہزار مقدمات قائم کئے ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کی علمبردار تحرےک لبےک ےا رسول اللہ ﷺپاکستان کے قائدےن کے خلاف فورتھ شےڈول اور دےگر ناجائز مقدمات قائم کئے ۔قائدےن نے کہاالےکشن کمےشن نے NA-120مےں نااہلی کا نوٹےفکےشن جاری کر دےا ہے لہٰذااب ان شاءاللہ عزےز تحرےک لبےک ےا رسول اللہ ﷺ پاکستان حلقہ NA-120مےں اپنا نمائندہ کھڑا کر کے سےاسی سفر کا آغاز کرے گی ۔