اسمبلیوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھایا جائے: مقررین سیمینار
لاہور( لیڈی رپورٹر) پتن ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتوں کا اسمبلیوں میں کوٹہ بڑھایا جائے ،تمام سیاسی جماعتیں مینارٹی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینا اپنے منشور کا حصہ بنائیں،پارٹی کے اہم عہدے بھی اقلیتوں کو دیے جائیں تاکہ وہ اپنے کمیونٹی کے لوگوں کے مسائل حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اسمبلیوں میں موجود اقلیتی نمائندوں کو بھی اپنے لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے چاہیے۔ اسمبلی شہزاد منشی،نبیرہ عندلیب،بشریٰ انجم ،پی ٹی آئی کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی ،شنیلہ روت،سعدیہ سہیل ،نوشین حامد ،پروجیکٹ منیجر رابعہ غنی ،سامعہ عارف،وجاہت بتول سمیت دیگر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔