جامعہ اشرفیہ میں حج تربیتی پروگرام آج ہوگا
لاہور (سپیشل رپورٹر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ میں آج صبح 10 بجے سے لیکر نماز عصر تک جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہونگے۔ حج تربیتی پروگراموں سے مولانا حافظ فضل الرحیم‘ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا‘ مفتی شاہد عبید‘ مفتی خرم یوسف اور مولانا حافظ محمد طیب سمیت دیگر علماءخطاب کریں گے۔