دشمن سیاسی انتشار پیدا کر رہے ہیں: خالد بٹ
مانگا منڈی (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے رہنما خالد محمود بٹ نے کہا ہے نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی دیکھ کر پاکستان کے دشمنوں نے ساز ش کے تحت سیاسی انتشار کی فضا قائم کر دی ہے بیرونی طاقتوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھائی ملک مسلم لیگ کی قیادت میں پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے ترقی کریگا۔