حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا،حسین مسعودی
کراچی(خصوصی رپو رٹر)جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا خصوصاً فرقہ واریت ،کرپشن ،دہشت گردی ،قتل و غارت گیری،اقرباءپروری،مہنگائی اور عوام کے مسائل کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام پریشان تھے۔لہٰذا کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کاروائی انتہائی مناسب ہے۔جسکا عوام خیر مقدم کرتے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام بہتر دور کی امید کررہے ہیں جسکے لیئے فوج ،عدلیہ اور عوام الناس کے تمام طبقے مل کر جدوجہد کریں اور کوشش کی جائے کہ ملک میں امن قائم ہو ،عوام خوشحال اور ہر طرف اچھے دور کا آغاز ہوسکے۔