سی پیک عالمی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا‘ سازشیں جاری ہیں: عبدالغفور حیدری
پنجگور(این این آئی) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور قائم مقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری دو روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے، کارکنوں نے ائیرپورٹ پر والہانہ انداز میں استقبال کیا۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کی نا اہلی کے فیصلے کو ملک بھر میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگ تاریخ کا اہم قدم قرار دے رہے ہیںاور آئینی ماہرین 28 جولائی کو بلیک ڈے کے نام سے تعبیر کررہے ہیں ، فیصلے پر کچھ نہیں کہہ سکتا، تاریخ اسکا فیصلہ خود کریگی،سی پیک عالمی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اور اس کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والی ان معاہدوں پر عملدر آمد سے پاکستان مستحکم ہونے جا رہا تھا لیکن بہت سے ممالک بالخصوص بھارت کو یہ ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ پاکستان خطے میں مستحکم ہو۔پاکستان میں یہ تمام معاہدے نواز شریف کے دور اقتدار میں منظر عام پر لائے گئے اور اس کا کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو ایک بار پھر دینی جماعتوں کا اتحاد بنا کر جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے ،خواہاں ہیں بلوچستان کی لوکل جماعتوں اور قوم پرستوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکے۔
عبدالغفور حیدری