نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں سرائیکستان نوجوان تحریک کی ریلی
ملتان (خاتون رپورٹر) سرائیکستان نوجوان تحریک نے گزشتہ روز چوک کمہارانوالہ پر نواز شریف کی نااہلی کا جشن منایا۔ سرائیکستان نوجوان تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں نے پاکستان زندہ باد، سرائیکستان زندہ باد اور سپریم کورٹ زندہ باد کی نعرے بازی کی۔ ریلی کے شرکاءنے یونیورسٹی روڈ سے ریلی شروع کی خانیوال روڈ سے دوبارہ مرکزی پفس یونیورسٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات، مرکزی جنرل سیکرٹری ملک علی شیر کھنڈ، مہر اقبال مہدی ترگڑ، دانش خان کھوسہ، ملک غلام اکبر کھرل، سید ندیم گیلانی، ملک علی رضا راں، سبطین خان لنگاہ، ساجد خاکوانی، ملک خضر عباس تھہیم اور حسن شہزاد بیگ نے کی۔