کر اچی میں ہلکی بارش‘ بوندا باندی آج بھی جاری رہنے کی پیش گوئی
کراچی (خصوصی رپورٹر) کراچی کے مختلف مقامات پر ہفتہ کو ہلکی پھلکی بارش کا سلسلہ رہا۔ ہلکی بارش اور بوندا باندی آج اتوار کو بھی متوقع ہے۔ گذشتہ روز درجہ حرارت30.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ ہوا میں نمی کا تناسب78 فیصد تھا۔ آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ درجہ حرارت32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا اور ہلکی پھلکی بارش کا بھی سلسلہ رہے گا۔
کراچی/ بارش