تمام فریقین کا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا لائق تحسین ہے: ساجد نقوی
لاہور (سپیشل رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پانامہ کیس میں عدالتی فیصلے کو تمام فریقین کو تسلیم کرنے کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومتی امور کو چلانے کیلئے قائدایوان کے انتخاب اور حکومتی تشکیل کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھائے جائیں۔ ہمیں ہر قدم ملکی وقار میں اضافے اور عوامی مفاد میں اٹھانا چاہئے۔ ملکی معروضی حالات کے پیش نظر تمام فریقین کو تحمل اور اختلاف رائے کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔تمام فریقین کا عدالتی فیصلہ تسلیم کرنا لائق تحسین ہے۔