پنجگور: ایرانی فورسز کی فائرنگ، راکٹ حملے، سرنگ دھماکہ، 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع پنجگور پاک ایران بارڈر چیدگی کے قریب ایرانی فورسز کی جانب سے راکٹ حملوں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ اور بارودی سرنگ د ھماکے کے نتیجے میں چار افراد حفیظ الرحمن ولد محمد اشرف قلات مجاہد ولد عبدالوحید سکنہ چتکان حسن جان ولد محمد ابراہیم وشبود برکت ولد بہار سکنہ رخشان واشک جان بحق 6 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پنجگور سے متصل پاک ایران بارڈر چیدگی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ اور ایرانی فورسز کی طرف سے راکٹ حملوں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق اور6 افراد حاجی خان محمد ولد غلام رسول کوئٹہ ,بقاء محمد ولد مہر دل جیکب آباد سندھ ,عبداللہ ولد نیک بخت سبزاب پنجگو،ر عبدالصمد ولد خدابخش ,امان اللہ ولد قادر بخش قلات ،محمد عمران ولدمحمد عظیم ساکن سوراب شدید زخمی ہوگئے لیویز نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدلجبار بلوچ کے مطابق مال مویشی کے پیوپار اپنے مال مویشی کے ہمراہ پیدل جارہے تھے کہ چیدگی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا اور بعد میں ایرانی حدود سے راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاںبحق اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں اور زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں امان اللہ ساکن قلات عبدالصمد ولد خدابخش ،سبزآب عبداللہ ولد نیک بخت پنجگور بقاء محمد جیک آباد سندھ اور حاجی خان کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے بعد ازاں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک تھی۔
پنجگور/ سرنگ دھماکہ