سپریم کورٹ کے فیصلہ پر امن و عن، عملدرآمد کرینگے: چیئرمین نیب
اسلام آباد(صباح نیوز+نوائے وقت نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کل (پیر کو) اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف، حسن، حسین، مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب نے اہم اجلاس کل طلب کیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ نیب کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈی جی نیب راولپنڈی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں شریف خاندان کیخلاف مقدمات کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب کو پانامہ فیصلے کی نقل تاحال موصول نہیں ہوئی۔
نیب/اجلاس