میں ساتھ نہ دینے پر قومی وطن پارٹی کو خیبر پی کے حکومت سے الگ کردیا گیا
اسلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف نے قومی وطن پارٹی کو پانامہ کیس میں ساتھ نہ دینے پر ایک دفعہ پھر حکومت سے علیحدہ کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان اور وزیر مال علی امین گنڈاپورنے خیبر پی کے ہائوس اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مال علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کے اندر احتساب کیا جائیگا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کمیٹی تشکیل دیں گے جو پارٹی کے اندر احتساب کریگی۔ قوم کو بتائیں کے ہم اپنے گھر سے احتساب کی شروعات کررہے ہیں۔ پارٹی کے لوگوں کو جو بھی شکایات ہوں گی وہ کمیٹی کو کریں گے اور کمیٹی اسکا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کا فیصلہ حتمی تسلیم کیا جائیگا اور جو بھی سفارشات کمیٹی کی طرف سے آئیں گی ان پر عملدرآمد ہوگا۔ ہم پاکستان اور تحریک انصاف کو کرپشن فری بنائیں گے۔
قومی وطن پارٹی