پانامہ کیس‘ فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئیں
اسلا م آباد (نمائندہ نوائے وقت) ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو ارسال کردی ہیں۔ پاناما کیس فیصلے کی کاپی ایوان صدر، قومی احتساب بیورو (نیب)، وزارت داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل آفس کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ واضح رہے مقدمہ کے فریقین اپنے کونسل کے توسط سے فیصلہ کی تصدیق شدہ کاپی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ بغیرتصدیق کے کسی بھی فیصلے کاپی تو حاصل کی جاسکتی ہے مگر فیصلہ کے خلاف اپیل کرنے کے لیئے سپریم کورٹ رولز کے مطابق مصدقہ کاپی کا منسلک ہونا شرط ہے وگرنہ درخواست پر اعتراض لگا کر اسے واپس کر دیا جاتا ہے۔
فیصلہ نقول