یپارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 190 سے زائد ارکان کی شرکت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عبوری مدت کے لئے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ شیخ آفتاب حسین کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انہیں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے موقع پر مسلم لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی حاضری کو یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔ ہفتہ کو نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 190 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دو روز میں طلب کر لیں گے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عبوری مدت کے لئے وزیراعظم پیر تک حلف اٹھا لیں گے اس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی اٹھا لے گی۔ منگل یا بدھ تک وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور ان کے تمام فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔
شیخ آفتاب