بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر پر پابندی شہریوںکے اربوں روپے پھنس گئے`
کراچی(رپورٹ: شہزاد چغتائی)سپریم کورٹ کی جانب سے کراچی ریجن میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر پر پابندی کے بعد شہریوں اوربلڈرز کے کئی بلین ڈالر پھنس جانے کا امکان ہے کیونکہ کئی ادارے کراچی کے شہریوں سے مختلف ٹاور کی تعمیر کے عوض اربوں روپے وصول کرچکے ہیں۔ اور بکنگ کے اب بھی اشتہار اخبارات میں آرہے ہیں۔ ان ٹاورز کی بلڈنگ کنٹرول نے منظوری نہیں دی اور اب پابندی بھی لگ گئی ہے۔ بلڈنگ کنٹرول کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جن منصوبوں کی منظوری مارچ تک دی گئی ہے ان کی تعمیر پر پابندی نہیں ہوگی لیکن بعض حلقے الزام لگارہے ہیں کہ بیک ڈیٹ منظوری دی جارہی ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ کو جائزہ لینا ہوگا اور اس کیساتھ شہریوں اور بلڈرز کے تحفظات دور کرناہوںگے کیونکہ کراچی میں کئی لاکھ مکانات کی ضرورت ہے۔