شہر قائدکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار
کراچی(خصوصی رپورٹر)مون سون بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہونے کے بعد شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث موسم خوش گوار ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مون سون بارشوں کے نئے سسٹم کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔دوسری جانب کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بارش کے موسم میں وہ بجلی کے تاروں، کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔