جما عت اسلامی کی ’’احتساب ریلی ‘‘آج نکا لی جائے گی
کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) نا ئب امیر جما عت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ کر کے 14 اگست سے پہلے قوم کو 70 ویں یو م آزادی کا تحفہ دیا ہے ، جما عت اسلا می نے سب سے پہلے سپر یم کورٹ میں کر پشن کے خلاف پٹیشن دائر کی ، فیصلہ قومی فیصلہ ہے جس کا سارا کریڈیٹ کسی ایک پارٹی کو نہیں پوری قوم کو جا تا ہے احتساب کا آغاز ہو چکا ہے پا نا مہ لیکس میں جن لو گو ں کے نا م آئے ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے ، جما عت اسلامی کے تحت اتوار کے روزاحتساب کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے احتساب ریلی نکالی جائے گی ۔ ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے ادارہ نو ر حق میں ایک پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر امیر جما عت اسلامی کراچی حا فظ نعیم الرحمن ، سیکر یٹری کراچی عبدالوہا ب ، نائب امرء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، اسحاق خان ، سیکر یٹری اطلاعات عسکری او ر دیگر بھی مو جو د تھے ۔