میٹرک کا سپلےمنٹری امتحان سات ستمبر سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی تعلےمی بورڈکے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق میٹرک کا سپلےمنٹری امتحان 2017 ءساتستمبر سے شروع ہوگا جس کےلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ اگست ہے دوگنی فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ15اگست اور تین گنا فیس کےساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ22اگست مقرر کی گئی ہے داخلہ فارم پروسیسنگ فیس مبلغ395/-روپے ہے پرائیویٹ امیدواران ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ راولپنڈی بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائیںمزید معلومات کیلئے بورڈ کی ویبسائٹ www.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میںبورڈ کے کنٹرول روم کے نمبر051-9239191 یا کنٹرولرامتحانات کے ٹیلیفون نمبر051-5450917 اور051-5450918 یا میٹرک برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔