مکرمی! جناب عالی! آپ کی وساطت سے عوام کی آگاہی کے لئے جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کے بارے میں بتا رہا ہوں جو میں نے وہاں دیکھا۔ آج کل ٹیلی ویژن اور میڈیا میں لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے بارے میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غلط ہے اور بالکل نامناسب ہے کیونکہ ان ہسپتالوں میں کام کرنے والوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ یہ سب کے علم میں ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈ میں جہاں چوبیس گھنٹے کام ہوتا ہے وہاں روزانہ سینکڑوں مریض آتے ہیں اور صحت یاب ہو کر واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں ہمارے ملک میں عام طور پر ایمرجنسی میں مریض ایسے آتے ہیں جو کافی بیمار ہو جاتے ہیں اور ہنگامی طور پر لائے جاتے ہیں اگر ان مریضوں میں سے کوئی مریض صحت یاب نہیں ہوتا تو اس کے ورثا وجہ دریافت کرنا چاہیں تو ہسپتال انتظامیہ کو ان کے ورثا کو موت کی وجہ بتا دینی چاہئے اور ہر چیز بہت محبت اور شفقت سے بتا دینی چاہئے۔ ایسے مریض کی موت کا الزام ہستپال کے عملے کو لگانا نامناسب بات ہے۔ بہتر ہو گا کہ ایک کمیٹی بنائے جائے جو سارے صوبوں کے ہسپتالوں کی کارکردگی کو جانچیںاور جو سہولیات وہاں مہیا ہیں ان سب چیزوں کی رپورٹ حکومت کو بنا کر دیں تاکہ اصل حقیقت کا پتہ چل سکے۔ (رشید احمد چودھری ٹائون شپ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024