خاکروب ہیم ہم ہمارا بھی خیال کریں
آپ کے اخبار روزنامہ نوائے وقت کے توسط سے میں یہ بات سارے معاشرے میں باور کرانا چاہتی ہوں کہ خاکروب کے پیشے کی بہت اہمیت ہے لیکن ہمارا معاشرہ اس بات کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے۔ یہ وہ خاص طبقہ ہے جن کی بدولت ہمارا ملک گندگی اور غلاظب سے محفوظ رہتا ہے یہ لوگ خود کو گندگی اور دھول مٹی میں ملا کر ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر کرتے ہیں ان کی ایکدن کی غیر حاضری سے ہر طرف کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔ کافی اداروں مین یہ لوگ سورج نکلنے سے پہلے اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہوجاتے ہیں سڑکوں اور گلیوں کی صفائی کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تکلیف دہ بات یہ ہے کہ اتنی محنت کے صلے میں ان کو ان کی محنت کی مناسب قیمت بھی نہیں مل پاتی۔ جن کا شکار ان کا پورا گھرانہ ہوتا ہے ہم سب کو یہ جاننا ضروری ہے کہ ان افراد کا بھی ملک کی خدمت میں بڑا ہاتھ ہے۔ یہ ہمارےملک اور معاشرے کیلئے بہت خدمت انجام دے رہیں ہیں۔ یہ فرقہ بھی عزت و احترام کے قابل ہیں۔
ہم بھی بلند مرتبہ پائیں گے
جب اس جہاں جائیں گے
(وینا کلیان۔ کراچی )