پہلی قانون سازی،ٹرمپ نے دو طرفہ ’’لیکن رائلی ایکٹ‘‘ پر دستخط کردیے

Jan 30, 2025 | 13:13

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پہلی قانون سازی کے طور پر دو طرفہ ’’ لیکن رائلی ایکٹ‘‘ پر دستخط کردیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تشدد اور چوری میں ملوث غیرقانونی تارکین وطن کو حراست میں لے کر ملک بدر کیا جاسکے گا، صدر ٹرمپ کا ملک کے امیگریشن قوانین کو سخت کرنے کا پہلا بڑا اقدام ہے، بل کا نام غیرقانون تارک وطن کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالب علم کے نام پر رکھا گیا۔دوسری جانب ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں مقتول طالب علم کے اہلخانہ سے ملاقات کی، بل پر دستخط کو تاریخی اقدام قرار دے دیا، ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی ایوان اور سینیٹ سے بل کی منظوری کو سراہتا ہوں۔

مزیدخبریں