’’ سفاک رعایت کے مستحق  نہیں‘‘: ہائیکورٹ، زیادتی کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج 

Jan 30, 2025

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے9 سالہ کم سن بچی سے زیادتی میں ملوث مجرم قمر الزمان کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل خارج کر دی۔ عدالت نے سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایسے سفاک مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ہمایوں اسلم نے موقف اپنایا کہ تھانہ ایمن آباد گوجرانوالہ میں متاثرہ بچی کے والد نے سال 2021ء میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

مزیدخبریں