واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) رچرڈ گرینل عمران خان کے حق میں بیانات دینے پر پاکستانی سیاست دانوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ گرینل ایک موقع پر پاکستانی میزائل پروگرام پر بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کو بھی ہدف تنقید بنا چکے ہیں اور ان کا یہ بھی مؤقف رہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات عمران اور ٹرمپ دور میں زیادہ بہتر تھے۔ تاہم کچھ دن پہلے ہی رچرڈ گرینل اپنی 11 دسمبر 2024 سے پہلے کی تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کرچکے ہیں، البتہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا ایک ٹویٹ برقرار رکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق ایک ٹویٹ موجود،گرینل نے 11 دسمبر سے پہلے کی تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کر دیں
Jan 30, 2025