٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭

Jan 30, 2025

 لاہور(خبرنگار)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ہدایت پر لاہور ہائیکورٹ میں کیسوں کے جواب داخل کرانے میں تاخیر سے بچنے کیلئے ایس او پیز طے کر لئے گئے٭ جسٹس علی باقر نجفی نے7جانوروں کی سپرداری کیلئے منڈی بہائوالدین کے دیہاتی کی درخواست پرمخالف فریق اور پولیس کو جانوروں کی فروخت سے روک دیا٭لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے الزامات میں تضاد کی بنیاد پر6 کلو منشیات کے ملزم کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں