حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی: طاہر رشید

Jan 30, 2022

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیز و پاک عرب بزنس فورم جدہ سعودی عرب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی رانا طاہر رشید خاں نے کہا ہے کہ  سابق ادوار حکومت میں ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر منتقل کر کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا تحریک انصاف کی حکومت ملکی دولت لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور لوٹا گیا قومی سرمایہ بھی کرپٹ عناصر سے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گی تاکہ عوام کا سرمایہ عوام پر ہی خرچ ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں