وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ساہیوال سمیت پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے- انہوں نے کہا کہ ساہیوال جیسے شہروں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، اب ترقی ان کا مقدر ہے - ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں آبادی کی ضروریات اور عوامی نمائندوں کی مشاورت یقینی بنائی جارہی ہے- لوگوں کے مسائل حل کرناہمارا نصب العین ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ساہیوال میں جدید ترین ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا-ساہیوال میں برسوں پرانی بوسیدہ سیوریج پائپ لائنوں کو تبدیل کر کے نیاسیوریج سسٹم لا رہے ہیں -پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے مسائل حل ہونے سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا بلکہ بہت سی بیماریو ں سے بچا جا سکے گا -انہوں نے کہا کہ شہری آبادیوں میں سرسبز و شاداب پارک بنانے سے نہ صرف آلودگی کے مسائل حل ہو تے ہیں بلکہ اربن آلودگی کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا -پارک بننے سے عوام خاص طور پر بچوں کو سیر و تفریح کا موقع میسر آتا ہے -ساہیوال کے پارکوں کوخوبصورت بنائیں گے -انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ اور سیوریج کے ٹریٹمنٹ کے لئے مقامی طور پر تیارکردہ جدید ترین پلانٹ اور مشینری کو استعمال کرنے میں ترجیح دی جائے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ساہیوال انتظامیہ کی عوامی خدمت کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا-