وزیراعظم عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی او ر جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے ہفتہ کوایک ٹویٹ میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبروجمیل کی دعا کی.
جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ کی رحلت پر میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 30, 2021