جاپان میں بے روزگاری کی شرح میں مسلسل گیارھویں مہینے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان میں کئے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دسمبر کے مہینے میں بے روزگار افراد کی تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 4 لاکھ 90 ہزار تک بڑھی ہے ان اعداد و شمار میں مسلسل گیارہویں ماہ اضافہ ہوا ہے۔ اسی عرصہ میں بے روزگار افراد کی تعداد 19 لاکھ سے زیادہ تھی جو موسم کے اعتبار سے رد و بدل شدہ، بے روزگاری کی شرح گزشتہ ماہ کے مساوی 2.9 فیصد رہی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوبارہ سر اٹھانے کے اثرات بظاہر محدود لگتے ہیں کیونکہ یہ سروے ہنگامی حالت کے اعلان سے قبل کیا گیا تھا۔2020 کے دوران بے روزگاری کی شرح کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ شرح 2019 کی 2.4 فیصدی شرح سے بڑھ کر 2.8 فیصد رہی جبکہ گیارہ سال میں پہلی بار یہ اعداد و شمار ایک سال پہلے کے مقابلے میں بد تر ہوئے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024