وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر ےجاری کر دیا گیا ہے
ہفتے کووزيرتعليم سندھ سیدغنی کی زيرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس کراچی میں ہوا۔سندھ بھرکے تمام اسکول یکم فروری سےکھولنےکافيصلہ کیا گیا ہے۔
امتحانات سےمتعلق فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک امتحانات یکم جولائی 2021 سے 15 جولائی کو ہوں گے۔انٹر کے امتحانات 28 جولائی 2021 سے 16 اگست تک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کےتمام بورڈز کو امتحانات کےنتائج90روزمیں تیارکرکےدینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ رواں برس تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہونگی اورصوبے میں نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کے دوران کرونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اوران پرعمل در آمد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
اس کےعلاوہ،وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21کا کیلنڈر ےجاری کر دیا گیا ہے۔نیا تعلیمی سال 2اگست 2021 سے شروع ہوگا۔رواں برس موسم گرما کی چھٹیاں کم کرکے1 ماہ کردی گئی ہیں۔موسم گرما کی چھٹیاں 2جولائی سے31جولائی تک ہوں گی۔5ویں اور 8ویں کےمرکزی امتحانات 18مئی سے 31مئی تک ہوں گے۔ پہلی سے چوتھی اور ساتویں،آٹھویں کے امتحانات تعلیمی ادارے یکم جون سے 15جون تک لیں گے۔
وفاقی نظامت تعلیمات کےاعلان کے مطابق 5ویں اور8ویں کے مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30جون کو ہوگا۔ پہلی سے چوتھی اورساتویں،آٹھویں کےامتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو ہوگا