حافظ آباد: قحبہ خانے پر چھاپہ ایک خاتون سمیت 4 افراد گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)سٹی پولیس نے انارکلی بازار میں قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کو مخبری ہوئی کہ ملک عامر عرف ظہیرو انارکلی بازار میں عصمت فروشی کے لئے عورتوںکی خریدوفروخت کررہاہے ۔جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر وہاں سے چارملزمان ملک عامر عرف ظہیرو، عامر ولد عبدالسلام سکنہ کشمیر نگر، انیق حیدر، ایمان فاطمہ کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔