پتنگ بازی کی روک تھام اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم
خانیوال (نمائندہ نوائے وقت ) حکومت پنجاب کاپتنگ بازی کے روک تھام اور پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی کا حکم۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں بسنت پر پابندی عائد کرکے تمام ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام اور بسنت منانے پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے پتنگ فروشوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں ۔