2منشیات فروش گرفتار،چرس بر آمد ،محنت کش کا رکشہ چوری
کوٹ ادو (خبر نگار) کوٹ ادو کے رہائشی محنت کش ابوبکر کلاسرہ کارکشہ چوری، کوٹ ادو کے علاقہ محلہ گانمن شاہ میں عبداللہ ویرڑکے بھانہ مویشی سے نامعلوم چور 10بکرے مالیتی ایک لاکھ چوری کرکے لے گئے، شمشاد علی قریشی کے14 سالہ بیٹے احسن علی پر مدثر نامی کھلاڑی کا تشدد، تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے تونسہ موڑ پر محمدرمضان سید سے 200 گرام چرس جبکہ منڈی مویشی کوٹ ادو کے عمران آرائیں سے ایک پاؤ چرس برآمد کرلی۔