چین نے نئے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس روانہ کردئیے
جیوچھوان (شِنہوا)چین کے یاگان-31 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے دوسرے گروپ کو جمعہ کے روز(بیجنگ وقت ے مطابق ) دوپہر 12بجکر47 منٹ پر چین کے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکزسے خلا میں روانہ کیا گیا۔ان سیٹلائٹس کو لانگ مارچ -4 سی راکٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا۔لانچ مرکزنے بتایا کہ یہ لانگ مارچ کیریئرراکٹ سیریز کا 359 واں پرواز مشن تھا۔اپنے طے شدہ مداروں میں داخل ہونے کے بعد سیٹلائٹس برقی مقناطیسی ماحول کے سروے اور دیگر متعلقہ ٹیکنالوجی تجربات کے لئے استعمال ہوں گے۔چین نے یاگان 31 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کا پہلا گروپ 2018 میں خلا میں روانہ کیا تھا۔