برطانوی خبررساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی ریاست کیریلا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ کیا گیا۔
بیان کے مطابق مریض میں نوول کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہ اس وقت مستحکم ہے جبکہ اسے ہسپتال میں آئی سو لیشن میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چین سے شروع ہونے والے اس خطرناک وائرس سے وہاں ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی ہے جبکہ مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کو چین سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے، ساتھ ہی مختلف ایئرلائنز نے چین کے لیے پروازوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔