چین نے ملک بھر میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے 29 جنوری شام 5بجے تک 27 ارب 30 کروڑ یوآن (تقریبا 3 ارب 94 کروڑ امریکی ڈالر)کی رقم مختص کردی ہے۔ یہ بات چین کی وزارت خزانہ کی جانب سے جمعرات کو بتائی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ فنڈز کرونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے کام کو یقینی بنانے کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں۔قبل ازیں وزارت کے ایک اجلاس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی بروقت روک تھام اور قابو پانے کے لئے مالی اور ٹیکس کے اقدامات کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔اجلاس میں کہا گیا ہے کہ مالیات کے محکموں کو ہر سطح پر ذمہ داری کے ساتھ فنڈز مخصوص کرنے چاہئیں اور اس امر کو یقینی بنانا چاہئے کہ روک تھام اور قابو پانے کا کام رقوم کے مسائل کی وجہ سے متاثر نہیں ہو گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024