چین کی فٹبال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ 2020 سیزن کے لئے سب ڈومیسٹک میچوں کو ملتوی کیا جائے گا تاکہ نوول کوروناوائرس پر بہتر طور کنٹرول کیا جا سکے ۔چین کی فٹبال گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں نوول کوروناوائرس پر قابو پانے کی کوششوں اور فٹبال سے متعلق افراد کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سی ایف اے نے 2020 سیزن کے تما م سطح کے ڈومیسٹک فٹبال میچوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سی ایف اے نے واضح کیا ہے کہ وہ قومی حکام سے قریبی رابطہ رکھیں گے اور سیزن کے شیڈول کو اس کے مطابق وضع کرکے شائع کیا جائے گا۔ اصل میں چینی سپر لیگ کے 2020 سیزن کا 22 فروری سے آغاز ہونا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024