سندھ کے ضلع دادو کے علاقے ملاح چوک میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔نجی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دادو میں واقع ملاح چوک کی رہائشی دس سالہ بچی کو ایک شخص اس کے گھر کے باہر سے لے کر گیا اور زیادتی کے بعد بے ہوش حالت میں وہیں پھینک گیا۔اہل خانہ بچی کو لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے زیادتی کی تصدیق کی۔ پولیس نے ملزم کو تلاش کرنے کے لیے چھاپے مارے اور پھر اسے حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت رضا پنہور کے نام سے ہوئی۔پولیس نے والد کی مدعیت میں دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیے جانے والے شخص نے تفتیش شروع کردی۔یاد رہے کہ اس سے قبل 20 جنوری کو کاکا صاحب کے علاقے میں گھر سے مدرسے جانے والی بچی لاپتہ ہوگئی تھی، بعد ازاں اس کی لاش بر آمد ہوئی، پولیس کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024