ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب کے شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق روزگار کی تلاش میں گاں دیہاتوں سے مسلسل لوگ نکل مکانی کر کے شہری آبادی میں بس رہے ہیں جس کے باعث شہری آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں، ان مسائل میں پبلک ٹرانسپورٹ، انفرا اسٹریکچرز، سالڈ ویسٹ اور ماحولیاتی آلودگی شامل ہے۔موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب کے 7 شہروں جن میں بہاولپور، ملتان، مظرگڑ، رحیم یار خان، راولپنڈی، سرگودہا اور ڈیرہ غازی خام شامل ہیں، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض فراہم کر رہا ہے، قرض کی رقم سے ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کرنے کے لئے فیزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024