قطر کے نئے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ آل ثانی کامبیّنہ طور پر ملک میں کھیلوں کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کے لیے بدعنوانی کی ایک ڈیل سے تعلق رہا ہے۔فرانسیسی آن لائن تحقیقاتی جریدے کے مطابق انھوں نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) کے مارکیٹنگ کنسلٹنٹ پاپا ساتا ڈیاک کے ساتھ رقم کی منتقلی کے ایک سمجھوتے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔اس کے بعد چونتیس لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی گئی ۔یہ رقم اکتوبر اور نومبر 2011ءمیں دو اقساط میں ادا کی گئی ۔ فرانسیسی حکام اب اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔اس کے ایک ماہ کے بعد آئی اے اے ایف نے 2017 میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے میزبان ملک کا فیصلہ کیا تھا۔ فرانسیسی تحقیقات کاروں کو ش±بہ ہے کہ یہ رقم قطر کو اس چیمپئن شپ کی میزبانی دلانے کے لیے ووٹ حاصل کرنے کی غرض سے رشوت کے طور پر دی گئی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024