انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سماٹرا میں سیلاب کی وجہ سے6 افرادہلاک اور3 لاپتہ ہو گئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان اگس وبووو نے کہا کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے شمالی تپنلی ضلع میں دریا میں طغیانی آنے سے اس کے ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب آ گیا۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور ایجنسی کے لوگ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو بچانے کا کام کر رہے ہیں، لاپتہ تین افراد کی تلاش جاری ہے۔سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، گھر اور بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہنگامی طور پر امدادی کاموں اور راستے بحال کرنے کے لئے 7 روزہ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38