ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سرنارین ٹپوچ تھائی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گی ۔ تجربہ کار آل راو¿نڈر سرنارین ٹپوچ نے جولائی 2018ءسے اگست 2019ءکے درمیان 17 ٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ قائم کرنے والی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے ہندوستان میں کواڈرینگولر ٹی ٹونٹی سیریز بھی کھیلی جبکہ اگلے ماہ آسٹریلیا میں میگا ایونٹ میں بھی شریک ہوں گی۔ تھائی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ میں کپتان سرنارین ٹپوچ کے علاوہ جو دیگر خواتین کھلاڑی شامل ہیں ان میں نٹایا بوچھاتھم (نائب کپتان )، وانگ پاکا لینگ پیراسیٹ، فنیتا مایا، رتانا پورن پیڈونگلارڈ، اونیچا کامچومفو، نارےمول چائیوائی، چنیڈا ستیروو¿انگ، نانپات کونچاروچائ، سوریا لیتھ، روسینن کانو، تھیپاچا پوتھاوانگ، سولیپورن لاﺅمی، نٹاکن چنٹم اور سویوان خیاٹو شامل ہیں۔ ٹیم 11 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی اور پرتھ میں 22 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلے گی۔ تھائی لینڈ کو ویسٹ انڈیز کے علاوہ انگلینڈ ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ تھائی لینڈ اپنے دو آفیشل وارم اپ میچ بھی کھیلے گی جن میں سے ایک بنگلہ دیش کے خلاف 16 فروری کو برسبین اور دوسرا نیوزی لینڈ کے خلاف 19 فروری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024