اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان فروری کے دوسرے ہفتے میں کراچی کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم کراچی کے اہم وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ افتتاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو 31 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔ نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ جبکہ سخی حسن فلائی اوور اور فائیو اسٹار فلائی اوور کے منصوبے اور کے ڈے اے راؤنڈ اباؤٹ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں سرجانی لسبیلہ سگنل فری کوریڈور کا بھی افتتاح ہوگا۔