یمن میںحوثی باغیوں نے ایک بار پھر الحدیدہ میں اقوام متحدہ کے مبصرین پر حملہ کرکے انہیں اپنے کام سے روکنے کی کوشش کی ہے۔ حوثیوں کی طرف سے اقوام متحدہ کے مبصرین اور حکومت کی طرف سے بارودی سرنگوں کی تلفی کے لیے قائم کردہ ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ اندھا دھند فائرنگ کے باعث یو این مبصرین اور حکومتی ٹیم الحدیدہ میں آٹے کی ملوں اور دیگر مقامات تک نہیں پہنچ سکے۔یمنی فوج کی انجینیرنگ ٹیم کے ایک ذریعے نے بتایا کہ ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے بحر الاحمر میں موجود ملوں کا معائنہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں کے ہمراہ روانہ ہوئی تو حوثی باغیوں کی جانب سے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ حکومتی اور اقوام متحدہ کی ٹیم '13کیلو 'نامی علاقے میں نقاط تماس کے قریب قوس النصر میں حوثی باغیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں تلف کرنا چاہتی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38