امریکا قطب شمالی کی یخ بستہ ہوائوں کی زد میں آگیا، جس کے بعد شکاگو میں ریکارڈ سردی کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ۔شکاگو میں منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہوائوں کے ساتھ درجہ حرارت منفی 27 تک گرنے کی توقع ہے، مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔امریکاکی وسط مغربی ریاستوں میں قطب شمالی کی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سرد موسم کے پرانے تمام ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔نارتھ اور ساوتھ ڈکوٹا سے لانگ آئی لینڈ تک درجہ حرارت میں کمی کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا۔ منی سوٹا میں منفی 70 تک محسوس کی جانے والی یخ بستہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔فروسٹ بائٹ کے خطرے کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، شدید سردی سے مشی گن میں جھیل بھی جم گئی،جبکہ مشی گن، الی نوائے اور وسکونسن میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ سرد موسم کے باعث امریکی ایئر پورٹس پر 2 ہزار 700 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں شکاگو آنے اور جانے والی ڈیڑھ ہزار پروازیں بھی شامل ہیں۔الی نوائے اور آئیوا سمیت 6 امریکی ریاستوں میں پوسٹل سروس بھی مکمل طور پر بند کردی گئی ۔mk/nsr
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024